سعودی عرب کی روسی جمہوریہ چیچنیا میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت

منگل 22 مئی 2018 15:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب نے چیچنیا میں چرچ پر ہونے والے مسلح حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں 3 افراد مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے مملکت کی جانب سے بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں ، روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ سعودی عرب تشدد ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کو مسترد کرتا ہے۔واضح رہے کہ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :