شہزادے ہیری اور میگھن کی شاہی شادی نے اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی‘اداکارہ عروہ حسین

منگل 22 مئی 2018 16:18

شہزادے ہیری اور میگھن کی شاہی شادی نے اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی‘اداکارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔

(جاری ہے)

برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی پاکستان سمیت پوری دنیا پر چھائی رہی اور اس شادی میں پاکستانی فنکاروں نے عدم شرکت کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے شاہی جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائوں سے نوازا۔

یہاں تک کہ اداکارہ وماڈل عروہ حسین کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔عروہ حسین نے فیس بک اکانٹ پر اپنی اورفرحان کی شادی کی تصاویر کے ساتھ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اورلکھا کہ شاہی شادی نے انہیں ان کی اور فرحان کی محبت کی کہانی یاد دلادی ہماری شادی ایک برس قبل انجام پائی تھی اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہی تھی۔