کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

برائیلر مرغی کا گوشت 264 روپے فی کلو ہوگیا

منگل 22 مئی 2018 19:21

کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جس کے بعد برائیلر مرغی کا گوشت 264 روپے فی کلو ہوگیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں زندہ برائیلر مرغی 14 روپے فی کلو سستی ہوگئی جس کے بعد برائیلر مرغی 184 روپے سے کم ہوکر 170 روپے فی کلو پرآگئی۔پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں برائیلر مرغی کے گوشت میں 21 روپے تک کمی ہوچکی ہے اور برائیلر مرغی کا گوشت 285 روپے سے کم ہوکر264 روپے فی کلو ہوگیا

متعلقہ عنوان :