چین کا ایشیاء کا سب سے بڑا صفائی جہاز جلد آزمائشی سفر شروع کریگا

منگل 22 مئی 2018 20:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ایشیاء کا سب سے بڑا اور انتہائی جدید کیچڑ کی صفائی کرنے والا جہاز ٹیان کون ہو جلد ہی اپنے آزمائشی سفر پر روانہ ہونے والا ہے ،یہ زبردست ’’جزیرہ ساز ‘‘جہاز چین کی ٹیان جن ڈریجنگ کمپنی لمٹیڈ چین کی کمیونیکیشن کنسٹریکشن لمٹیڈ (سی سی سی سی)کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا ہے اور شنگھائی جن ہوا ہیوی انڈسٹری کمپنی لمٹیڈ نے بنایا ہے ، 6600کلو واٹ بل صفائی ایکومنٹ والا یہ جہاز سخت چٹانوں ،کل چھٹ اور سمندر کی تہہ سے 6000معکب میٹر میکچر کو ایک گھنٹے میں صاف کر کے دوسری جگہ منتقل کر سکتا ہے ، اس جہاز کے کام کرنے کے طریقے سے گردونواح کے سمندر کو پہنچانے والا نقصان کم ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :