چین کی عوامی سپاہ آزادی عوامی حمایت کیلئے سماجی میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی

پی ایل اے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کیلئے تخلیقی مطمئع ہائے نظر اپنا رہی ہے

منگل 22 مئی 2018 20:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چین کی عوامی سپاہ آزادی عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے سماجی میڈیاپر جلوہ گر ہونا شروع ہو گئی ہے ، جنگی نغمات اور سائنسی و فکشن اسلحہ ،معدوم جانوروں کی خصوصیات والے اور حب وطنی پر مبنی اور عوام کو بنیادی فوجی مہارتیں سمجھانے والی کمپیوٹر گیمز والی ایک ریکرومنٹ ویڈیو کے ذریعے چین کی عوامی سپاہ آزادی (پی ایل ای)خود کو دنیا سے متعارف کرانے اور عالمی فوجی تشہیر کے اکھاڑے میں جگہ بنانے کیلئے تخلیقی مطمئع ہائے نظر اپنا رہی ہے ، گذشتہ روز عوامی سپاہ آزادی کی مسلح افواج نے اپنے سرکاری وی چیٹ اور سینا ری بواکائونٹس کا اجراء کیا اس طرح وہ 2015میں عوامی سپاہ آزادی کی فضائیہ کی طرف سے آئن لائن جلوہ گر ہونے کے بعد سماجی میڈیا میں شامل ہونے والی چین کی دوسری فوجی قوت بن گئی ہے ، صرف ایک روز میں 250000سے زائد فالوز نے وی بو اکائونٹ کھولا ہے جبکہ عوامی سپاہ آزادی کی جنگی صلاحتیں دیکھانے والے ویڈیو کلپ کو 20ملین سے زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

متعلقہ عنوان :