شمالی کوریائی زیر زمین جوہری تجربہ گاہ کاخاتمہ، بین الاقوامی میڈیاکوریج کے لئے پیانگ یانگ پہنچ گیا

منگل 22 مئی 2018 21:26

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) شمالی کوریا نے زیر زمین جوہری تجرباتی مرکز کے خاتمے کی کوریج کے لئے محدود پیمانے پر اجازت دے دی، غیر ملکی صحافیوں کا چھوٹا گروپ پیانگ یانگ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی صحافیوں کا ایک چھوٹا گروپ آج منگل کے روز شمالی کوریا پہنچ گیا ہے جو اس کمیونسٹ ریاست کے جوہری تجربات کے مرکز کے خاتمے کی رپورٹنگ کرے گا۔

پیونگ یانگ نے زیر زمین جوہری تجربات اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات روکنے کے وعدے پر عملدرآمد کی محدود کوریج کی اجازت دی ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل پیونگ یانگ نے خیر سگالی کے طور پر یہ اعلان یکطرفہ طور پر کیا تھا۔ یہ ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں طے ہے۔

متعلقہ عنوان :