پی اے سی نے کسی بھی معا ہدہ کے بغیر3ہزار بیرل یو میہ خام تیل با ئیکو پیٹرو لیم کو دینے کے معاملہ میں 6ارب روپے کی بے ضا بطگی کا نو ٹس لے لیا

او جی ڈی سی ایل کے قوا نین میں وا ضح ہے کہ ڈی جی آ ئل کے نو ٹیفیکیشن کے تحت پیٹرو لیم کمپنی کو خام تیل کی فرا ہمی کے بعد 30یوم میں رقم و صول کی جا نی چا ہیئے ، اگر پیٹرو لیم کمپنی 30یوم میں خام تیل کی قیمت ادا نہیں کر تی تو پھر یہ ر قم جر ما نے کے ساتھ و صو ل کی جا ئے گی،آ ڈ ٹ حکام

منگل 22 مئی 2018 21:30

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کی جا نب سے کسی بھی خر ویدو فرو خت کا معا ہدہ کیئے بغیر3ہزار بیرل یو میہ خام تیل با ئیکو پیٹرو لیم کو دینے کے معا ملہ میں 6ارب روپے کی بے ضا بطگی کو نو ٹس لے لیا،منگل کو ذ یلی کمیٹی کا اجلاس کنو نیئر کمیٹی نو ید قمر کی صدا رت میں ہوا ، کمیٹی نے پیٹرو لیم ڈو یژن کے 2011-12کے آ ڈ ٹ اعترا ضات کا جا ئزہ لیا ، آ ڈ ٹ حکام کی جا نب سے کمیٹی کو آ گا ہ کیا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کے قوا نین میں یہ وا ضح ہے کہ ڈی جی آ ئل کے نو ٹیفیکیشن کے تحت پیٹرو لیم کمپنی کو خام تیل کی فرا ہمی کے بعد 30یوم میں رقم و صول کی جا نی چا ہیئے ، اگر پیٹرو لیم کمپنی 30یوم میں خام تیل کی قیمت ادا نہیں کر تی تو پھر یہ ر قم جر ما نے کے ساتھ و صو ل کی جا ئے گی او جی ڈی سی ایل نے 2008 سے 2010تک کنڑ اور قا در پو ر سے نکا لے جا نے والا خا م تیل با ئیکو پیٹرو لیم کو فرا ہم کیا تا ہم اس کے لیئے کسی بھی قسم کا خر یدو فرو خت کا معا ہدہ نہیں کیا گیا ، با ئیکو پیٹرو لیم نے خام تیل و صول کر نے کے با وجود تیل کی قیمت ، ٹرا نسپو ر ٹیشن کی لا گت اور جر ما نہ ادا نہیں کیا ، او جی ڈی سی ایل نے تین سال تک 6ارب رو پے کے بقا یا جا ت و صول نہ ہو نے پر 2010میں خا م تیل کی فرا ہمی معطل کر دی، او جی ڈی سی ایل حکام نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ 2011میں یہ معا ملہ وزارت کے علم میں لا یا گیا اور مئو ثر اقدا مات کر تے ہو ئے رقم کی و صو لی شروع کی اب 1.17ارب رو پے بقا یا جا ت ہیں جو و صو ل کر لیئے جا ئیں گے ، تا ہم یہ با ت درست ہے کہ خا م تیل کی فرا ہمی کیلئے معا ہدہ پر دستخط نہیں کیئے گئے تھے، کمیٹی کنو نیئر نو ید قمر نے کہا کہ 6ار ب سے زائد کا خام تیل بغیر کسی معا ہدے کے فراہم کر دیا گیا یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ کسی بھی تحر یری معا ہدے کے بغیر کو ئی بھی کا رو با ر کیئے ، کمیٹی نے خام تیل کی با ئیکو پیٹرو لیم کو فرا ہمی کی انکوا ئری کا حکم د دیتے ہو ئے رپو رٹ طلب کر لی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :