شانگلہ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام سہ ماہی صفائی مہم جاری

صفائی نصف ایمان ہے ، بطور مسلمان ہمیںاسکا خاص خیال رکھنا چا ہیے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 22 مئی 2018 22:03

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء)شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام سہ ماہی صفائی مہم جاری،پہلے مرحلے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کی گلی کوچوںاور مین سڑکوں کی صفائی کی ہے،اس مہم میں مونسپل ایڈمنسٹریشن کے حدود میں تمام نالیوںکو صاف کیا جائے گا جبکہ گندگی کے ڈھیروں کو ٹیکانے لگائے گی- منگل کو ان خیالات کا اظہارتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افسر فضل ربی نے اس صفائی مہم میں شامل ہونے والے دو نئی گاڑیوں کی افتتاح کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخواجہ محمد فہیم نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، بطور مسلمان ہمیںصفائی کا خاص خیال رکھنا چا ہیے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کواپنا کردار ادا کرنا چاہئے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جاری سہ ماہی صفائی مہم میں عوام تعاون کرے تاکہ یہاں کے مکینوں کو گندگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

اس حوالے سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افسر فضل ربی نے مقامی دکانداروں سے اپیل کی کہ اپنے دکان کی تمام گند کو اکھٹا کرکے سائڈ پر رکھ دیں تاکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پراسے اٹھاکر ٹیکانے لگائے گے،جس سے بازار میں گندگی نہیں پھیلی گی ،الپوری قدرتی لحاظ سے بھی صاف اور خوبصرت علاقہ ہے ،عوامی تعاون سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جاری سہ ماہی مہم کو کامیاب کرکے اس کو ماڈل بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھاری مشنری خریدی گئی ہے جس میں دو ٹریکٹر،ایک بلڈوزر،دو عدد موٹر سائیکل شامل ہیں۔