عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے ،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

منگل 22 مئی 2018 23:39

کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے ۔آئے روز ہونے والے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے عوام کی داد رسی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میںچوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں ضلعی و انتظامی افسران نے شرکت کی انہوں نے آئے روز ہونے والے چوری کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس نصیر آباد اور جعفرآباد سے رپورٹ طلب کر لی انہوںنے فرائض میں غفلت بر تنے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے بہتر کارکردگی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ناقص کارکردگی پیش کرنے والے ایس ایچ اوزکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :