پرائس مجسٹریٹ تحصیل کلرسیداں مرزا منصور کی سربراہی میں ٹیم نے سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ کا دورہ،اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا

منگل 22 مئی 2018 23:48

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پرائس مجسٹریٹ تحصیل کلرسیداں مرزا منصور کی سربراہی میں ٹیم نے سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ،گراں فروشی پر متعدد کو موقع پر کارروائی کر کے بھاری جرمانے جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور اور انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ سبزی ،گوشت ،جنر ل سٹور ،،بیکری ،مرغی فروش ،کو چیک کیا اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا منصور کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد ہرگزقیمت ادا نہ کریں اور دکانداروں سے ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضا کریں۔ انھوں نے کہا کہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گئی انھیں جرمانوں سمیت جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :