’’مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے‘‘ ڈینش لبرل پارٹی کا اپنی وزیر کے بیان سے اعلان لاتعلقی

بدھ 23 مئی 2018 00:02

’’مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے‘‘ ڈینش لبرل ..
ڈنمارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈنمارک کی سیاسی جماعت ڈینش لبرل پارٹی نے اپنی کابینہ کی ایک رکن کے اس متنازعہ بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے جس میں وزیر برائے امیگریشن و انضمام انگر اسٹوج برگ نے کہا تھا کہ مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے کیونکہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسٹوج برگ نے یہ بات اپنے ایک اداریے میں لکھی تھی جو پیر کے روز شائع ہوا تھا۔ تاہم آج ان کی پارٹی کی اعلی قیادت نے کہا کہ پارٹی ان کے نظریات کی حمایت نہیں کرتی۔