عمرہ سکیورٹی فورس کی جانب سے معتمرین کے لئے خصوصی ہدایات

بدھ 23 مئی 2018 15:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) عمرہ سکیورٹی فورس کے تحت آگاہی اور میڈیا کے ادارے نے عمرہ ادا کرنے والوں کو خصوصی ایس ایم ایس ارسال کرناشروع کردیئے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ پیغامات میں معتمرین کو مختلف ہدایات دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کے سربراہ کرنل سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ معتمرین کو بھیجے جانے والے پیغامات میں بنیادی ہدایات ان کی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق یعنی حرم شریف میں داخلے کے محفوظ راستے کونسے ہیں ، مطاف میں بھیڑ کی صورتحال کیسی ہے۔ تراویح کی ادائیگی کا مناسب مقام کونسا ہے اور اس طرح کے دیگر پیغامات شامل ہیں۔ ادارے نے معتمرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیغامات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :