مکہ مکرمہ میں سکیورٹی کارروائی، متعدد افرادگرفتار

بدھ 23 مئی 2018 15:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی سکیورٹی فورس نے کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کارووائی کے بعد ادارے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔ توقع کی جارہی ہے کہ سیکیورٹی ادارہ کارروائی سے متعلق اعلامیہ جاری کریگا۔

متعلقہ عنوان :