مسلح تصادم کی روک تھام عام شہریوں کے تحفظ کے لیے بہترین طریقہ کار ہے، اقوام متحدہ میں چینی مندوب

بدھ 23 مئی 2018 15:12

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قوام متحدہ میں چینی مندوب ما جاوٴْ شو نے کو سلامتی کونسل کے زیر اہتمام مسلح تصادم میں عام شہریوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے مسلح تصادم کی روک تھام کی بنیاد پر عام شہریوں کے تحفظ پر روز دیا۔

(جاری ہے)

جناب ما جاوٴْشو نے کہا کہ سلامتی کونسل کو عالمی امن و استحکام کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور سیاسی طریقے سے تصادم کو حل کرنا چاہیے تاکہ عام شہری جنگ سے بچ سکیں۔

علاوہ ازیں عالمی برادی کو اصل عمل کرتے ہوئے تصادم کی وجوہات کا سد باب کر کے انہیں حل کرنا چاہیے۔ چینی مندوب نے کہا کہ متعلقہ ممالک کو بنی نو انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور قائم کرنا چاہیے اور جامع مشاورت، تعمیری شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے اصولوں کے تحت پر امن اور مستحکم عالمی ماحول قائم کرنا چاہیے۔