سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار ، بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز بر آمد

بدھ 23 مئی 2018 16:40

شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) شیخو پورہ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہزاد ٹائون کے علاقے سے دو مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شہزاد ٹائون میں چھپے د و مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر ز بر آمد کرلیے،گرفتار دہشتگردوں کی شناخت حبیب الرحمان اور گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :