پولٹزر ایوارڈیافتہ معروف امریکی ادیب فلپ روتھ85 سال کی عمر انتقال کر گئے

پورٹ نوائزکمپلینٹ ناول عالمی سطح پر ان کی وجہ شہرت بنا،غیر ملکی میڈیا

بدھ 23 مئی 2018 18:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء)پولٹزر ایوارڈیافتہمعروف امریکی ادیب فلپ روتھ85 سال کی عمر انتقال کر گئے،پورٹ نوائزکمپلینٹ ناول عالمی سطح پر ان کی وجہ شہرت بنا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی ادیب فلپ روتھ85 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ نے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔ 1969 میں ان کا ناول پورٹ نوائزکمپلینٹ عالمی سطح پر ان کی وجہ شہرت بنا۔ اس دوران ان کی کل تیس سے زائد تخلیقات شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں مشہور پولٹزر ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ روتھ کا شمار اپنی نسل کے معروف ترین ادیبوں میں ہوتا ہے۔