کراچی، پوشنگر پولیس علاقے میں ہونے والے جرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی

صرافہ بازار میں جیولری کی دکان سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے اڑے

بدھ 23 مئی 2018 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاپوشنگر پولیس علاقے میں ہونے والے جرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی صرافہ بازار میں جیولری کی دکان سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے اڑے پولیس غفلت کی نیند سوتی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ماہ صیام میں بھی تالہ توڑ گروپ کو لگام نہ دی جاسکی،پاپوشنگر میں تالا توڑ ہو یا لوٹ مار سارے لٹیرے ہیں پولیس کی پہنچ سے باہر،،پاپوشنگر صرافہ بازار میں جیولر کی دکان کا نامعلوم ملزمان صفایا کرکے فرار ہو گئے،پاپوش جیولرز ایسو سی ایشن کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، جبکہ پولیس لوٹ مار میں مصروف رہتی ہے۔

دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ پاپوش پولیس بے خبر ہے نہ تو بازار میں سیکورٹی کا کوئی بہتر انتظام موجود اور نہ ہی پولیس پیٹرولنگ کرتی ہے ۔پاپوشنگر میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر پولیس قابو پانے میں ناکام ہے تو وہی ہولیس مکینوں کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :