لاڑکانہ، 45 کلو چرس رکھنے کا مقدمہ ثابت ہونے پر ملزم محمد عالم بروہی کو عمر قیدکی سزا سنادی گئی

بدھ 23 مئی 2018 18:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن کی عدالت میں منشیات مقدمے کے دو ملزمان محمد عالم بروہی اور عابد کلہوڑو کو پیش کیا گیا جہاں 45 کلو چرس رکھنے کا مقدمہ ثابت ہونے پر ملزم محمد عالم بروہی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید ایک سال قید کاٹے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملزم عابد کلہوڑو پر 10 کلو چرس رکھنے کا مقدمہ ثابت ہونے پر عدالت نے ساڑے 12 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کی سزا ادا نہ کرنے کی صورت ?ملزم مزید 9 ماہ قید کاٹے گا۔

متعلقہ عنوان :