چین ، غیر قانونی درآمد کردہ ایک لاکھ37ہزار ٹن ردی بازیاب

گوانگ ڈانگ اور تیانجن سمیت 17صوبوں سی137مشتبہ افراد گرفتار،کسٹم حکام کا بیان

بدھ 23 مئی 2018 23:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء)چینی کسٹم حکام نے غیر قانونی طور پر درآمد کردہ ایک لاکھ37ہزار ٹن ردی اپنے قبضے میں لیلی ، حالیہ برسوں میں ردی کی سمگلنگ کے خلاف یہ سب سے بڑی کارروائی بتائی گئی ہے ۔سمگل شدہ ردی دھاتی سکریپ اورمعدنی کچرے میں چھپائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے 6لاکھ6ہزار500ٹن غیر قانونی طور پر درآمد کردہ کچرا بھی قبضے میں لیا ہے جس میں پلاسٹک سکریپ بھی شامل ہے ۔

ملزمان کی تلاش کیلئی1300کسٹم افسران نے 17صوبوں جن میں گوانگ ڈانگ اور تیانجن شامل تھے 137مشتبہ افرا دکو گرفتار کیا اور سمگلروں کے 39گروپوں کا خاتمہ کیا۔ ردی کی سمگلنگ کے خلاف اس سال یہ تیسرا بڑا کریک ڈائون تھا ۔ اس وقت تک سمگلنگ کے 81گروپوں کے 249مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے قبضے سے 2لاکھ 17ہزار ٹن کچرا بھی برآمد ہوا ہے ۔