بھارت،کرناٹک میں طوفانی سیاسی جوڑ توڑ،اتحادی حکومت کے نئے باب کا آغاز

بدھ 23 مئی 2018 23:28

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں سیاسی طوفانی جوڑتوڑ کے بعدجے ڈی ایس اور کانگریس کے اتحادی حکومت کے نئے باب کا آغاز ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں سیاسی طوفانی جوڑتوڑ کے بعد بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے استعفے کے بعد جے ڈی ایس اور کانگریس کے اتحاد سے حکومت وجود میں ا?نے کے بعد نئے باب کا آغاز ہوگیا۔

ایچ ڈی کمار سوامی دوسری مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

(جاری ہے)

گورنر وجوبھائی والا نے کمار سوامی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جبکہ کانگریس پارٹی کے امیدوارجی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری کے موقع پرآندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، ممتا بنرجی ،مایاوتی، اکھلیش یادو اورتیجسودی یادو موجود تھے۔سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اتوار کو اسپیکر کے انتخاب کے بعد کمار سوامی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرینگے، بعدازاں کابینہ تشکیل دی جائیگی۔