قصور، پرانی چھت گراتے ہوئے ایک شخص جاں بحق

بدھ 23 مئی 2018 23:43

قصور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) صدر پھولنگر میں نئے گھر کی تعمیر کے لیے پرانی چھت گراتے ہوئے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی جمبر میں نئے گھر کی تعمیر کے لیے مصروف ایک ہی فیملی کے تین افراد پرانی چھت گرا رہے تھے کہ چھت گراتے ہوئے ساتھ میں دیوار بھی اُن پر آگری جس کے نتیجہ میں جواد احمد جاں بحق جبکہ ،ممتاز احمد اور انور شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :