نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی بہاولنگر آمد پر استقبال نہیں کروں گا

بہاولنگر کے جانباز ڈپٹی کمشنر نے نواز شریف کو ریسیو کرنے سے صاف انکار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات مئی 11:39

نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی بہاولنگر آمد پر استقبال نہیں کروں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2018ء) ::نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے بتایا کہ  بہت کم بیوروکریٹس ہیں جو کوئی غلط کام ہونے پر مزاحمت کرتے ہیں، ان میں سے ایک افسر ایسا بھی ہے جس نے نواز شریف کا استقبال کرنے سے انکار کر دیا۔ بہاولنگر میں دو ایم پی ایز اور ایک ایم این اے اربوں روپے کی زمین کو کروڑوں روپے میں ہتھیانا چاہتے تھے لیکن ڈپٹی کمشنر نے مزاحمت کی ۔

جب نواز شریف بہاولنگر گئے تو انہوں نے نواز شریف کا استقبال کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا، صابر شاکر نے کہا کہ یہ بہادر شخص ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اظہر حیات ہے جنہوں نے نواز شریف کو ریسیو کرنے اور ان کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اب ان کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کے انکار پر سارا انتظام براہ راست کمشنر نے سنبھالا ، اور اے ڈی سی جی سمیت کچھ اور افسران کو ڈیوٹی پر تعینات کیا، ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے صاف کہا تھا کہ یہ نواز شریف کا نجی دورہ ہے ، نواز شریف کا نا اہلی کے بعد اسٹیٹ افئیر سے کوئی تعلق نہیں ، اسی لیے ان کی آمد اور استقبال میں میرا کوئی کردار نہیں ہو گا نہ میں ان کو ریسیو کروں گا۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے بتایا کہ بہاولنگر کے دو ایم پی ایز اور ایک ایم این اے وہاں موجود بلدیہ کی پراپرٹی کو ہتھیانا چاہ رہے تھے، ڈپٹی کمشنر نے اس سے بھی انکار کیا،اور آج کل وہ زیر عتاب ہیں۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے کہا کہ اب  ریڈار میں ایک اور بندہ آ گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک آدمی ہے وہ بہت اُچھلتا ہے وہی نواز شریف کے لیے پیغام رسانی کر رہا ہے ، اور اب وہ ریڈار میں ہے ، اکتیس مئی کے بعد وہ صاحب بھی بالکل قانون کے شکنجے میں ہوں گے، صابر شاکر نے کہا کہ میں صرف یہ بتا رہا ہوں ۔

اس آدمی کا دعویٰ ہے کہ میرا ان سے بھی تعلق ہے اُن سے بھی تعلق ہے، میں سب کو ٹھیک کر لوں گا۔ چئیرمین نیب بھی میری جیب میں ہے۔ لیکن بہت جلد اسے قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا جائے گا۔