تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، عوام کو بااختیار بنانا پارٹی کا مشن ہے،عمر ایوب خان

جمعرات مئی 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17- سے امیدوار سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، عوام کو بااختیار بنانا اس کا مشن اور وژن ہے، انشاء الله صوبہ اور مرکز میں اقتدار میں آ کر تحریک انصاف ہی عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے مختلف مواضعات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اس لئے شمولیت اختیار کی کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، ہری پور میں تحریک انصاف کا بہترین پینل سامنے آ رہا ہے، انشاء الله پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر صوبہ اور مرکز میں کامیابی حاصل کر کے ملکی ترقی کی نئی سمت کا تعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پلان پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے عوام کیلئے اس سے پہلے کبھی کچھ نہیں کیا، اگر جذبہ سچہ ہو تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا۔ حلقہ کے لوگ تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط بنائیں، آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور تحریک انصاف عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔