ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی جون میں شروع ہو جائے گی، صدر اردوان

جمعرات 24 مئی 2018 12:14

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ائندہ ماہ کے دوران دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیارے ہمارے پاس ہوں گے جس میں سے پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکا میں منعقدہ تقریب کے ساتھ ہی حاصل کرلیا جائے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا ہے کہترکی کے پہلے ایف۔

(جاری ہے)

35 جنگی طیاروں کی حوالگی میں اب گنتی کے چند ہی دن باقی بچے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پائلٹوں کی تربیت اور دوسرے طیارے کی بھی حوالگی کے بعد دونوں طیاروں کو ترکی لایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ طیارہ 2019 ء کے موسم ِ خزاں سے ترکی کے آسمانوں میں دکھائی دیں گے۔ صدر اردوان نے مزید کہا کہ مذکورہ طیاروں کی خرید سے ترک دفاعی صنعت اور معیشت کو اہم سطح کا فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ ترکی نے 100 عدد ایف۔35 لینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور پہلے مرحلے میں 30 طیارے ترک فضائیہ کے سٴْپرد کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :