اداکارائوں نے عید الفطر کیلئے ملبوسات کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 24 مئی 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے عید الفطر کے لئے ملبوسات کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری ، نیلم منیر ، ماہرہ خان ، عائشہ عمر ، فرزانہ تھیم ،رابی پیرزادہ ،مدیحہ شاہ، ہما علی ،سدرہ نور ،پائل خان ،صائمہ خان ، مہک نور سمیت دیگر اداکارائوں نے عید الفطر کے لئے اپنے ملبوسات کی تیاریاں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ اسٹیج سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکارائوں نے عید پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کے لئے بھی خصوصی ملبوسات کے آرڈر دے رکھے ہیں ۔ ان میں سے سب سے زیادہ مالیت کے ملبوسات اداکارہ مہک نور نے تیار کروائے ہیں جن کی مالیت دو لاکھ 37ہزار روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :