امریکا اور جرمنی میں ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر اختلاف برقرار

جرمن وزیرخارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات بے سود،اتفاق کا کوئی امکان نظر نہیں آتا

جمعرات 24 مئی 2018 16:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکا اور جرمنی کا نقطہ نظر ایک دوسرے سے متضاد ہے اور اس پر اتفاق کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائیکو ماس نے تاہم امریکی وزیر خارجہ کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے علاوہ اس معاہدے میں شریک دیگر یورپی ممالک یعنی جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے۔

امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے خود کو الگ کرتے ہوئے تہران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جرمنی اور یورپی یونین اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔