ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکی نقطہ نظرسے اتفاق کا کوئی امکان نہیں،جرمن وزیر خارجہ

جمعرات مئی 16:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکا اور جرمنی کا نقطہ نظر ایک دوسرے سے متضاد ہے اور اس پر اتفاق کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

جرمن خبرساں ادارے کے مطابق ہائیکو ماس نے امریکی وزیر خارجہ کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے علاوہ اس معاہدے میں شریک دیگر یورپی ممالک یعنی جرمنی،،،فرانس،،،برطانیہ کے وزراء خارجہ کے ایک اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے۔امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے خود کو الگ کرتے ہوئے تہران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جرمنی اور یورپی یونین اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔۔