گوئٹے مالا کے سابق آرمی چیف اور 3 افسران کو اغوا ئ اور زیادتی کے جرم میں سزا

جمعرات مئی 16:50

گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) گوئٹے مالا کے سابق آرمی چیف اور 3 افسران کو اغوا ئ اور زیادتی کے جرم میں سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق گوئٹے مالا میں سابق آرمی چیف سمیت تین افسران کو زیادتی اور اغوا کے الزام میں 58 سال قید کی سزا سنا دی گئی،گوئٹے مالا میں 1981 میں خانہ جنگی کے دوران ریپ، تشدد اور اغوا کے الزام میں سابق آرمی چیف بینی ڈکٹولوکاس اور دیگر سابق 2 افسروں کو 58 برس قید کا حکم سنایا دیاگیا جبکہ ایک سابق فوجی افسر کو 33 برس قید ہوئی۔

(جاری ہے)

ان افسران کو جنوری 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا سابق آرمی چیف لوکاس فوجی ہسپتال میں داخل ہیں اور عدالت کافیصلہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔ بینی ڈکٹولوکاس پر 1981 کی خانہ جنگی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی اور اسکے گیارہ سالہ بھائی کو اغوا کرنے کا الزام تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔ عدالت میں فیصلہ سامنے آنے کیبعد متاثرہ خاتون آبدیدہ ہوگئیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اعدادوشمار کے مطابق طویل عرصے جاری رہنیوالی خانہ جنگی میں دولاکھ کے قریب افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھی

متعلقہ عنوان :