رواں مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں 6.24 فیصد تک نمایاں اضافہ ریکارڈ

الیکٹرانکس، لوہا، سٹیل، آٹو موبائل، ٹریکٹرز، ٹرکوں، جیپ، کاروں، موٹرسائیکلوںاور گتے کی پیداوار میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،سرکاری اعداد و شمار

جمعرات 24 مئی 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں 6.24 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران الیکٹرانکس، لوہا، سٹیل، آٹو موبائل، ٹریکٹرز، ٹرکوں، جیپ، کاروں، موٹرسائیکلوں، گتے اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2017-18ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار 6.24 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ مالی سال کے دوران 4.40 فیصد تھا۔ حکومت کی طرف سے صنعتی شعبہ کو توانائی کی بلاتعطل فراہمی سے نہ صرف صنعتی شعبہ کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ برآمدات میں بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :