سبی اسکاوٹس ایف سی کے زیر اہتمام ایف سی رمضان المبارک 2018نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ چار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:49

سبی۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سبی اسکاوٹس ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام پولیس گراونڈ سبی میں ایف سی رمضان المبارک 2018نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ چار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ایف سی 144ونگ کے کمانڈر کرنل ضیاء اللہ تھے ،تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ افتخار کیانی ، ڈی سی اے کے صدر میر حبیب الرحمن رند،راجہ وقارالزمان کیانی اور مقبول باروزئی سمیت دیگر موجود تھے افتتاحی تقریب میں شائقین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی کی گراونڈ آمد پر ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ افتخار کیانی ، ڈی سی اے کے صدر میر حبیب الرحمن رند،راجہ وقارالزمان کیانی اور مقبول باروزئی نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل ضیاء اللہ کا کھیلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا افتتاحی میچ میں پہلے راونڈ میں عروج کلب تلی بمقابلہ الشہباز کلب چانڈیہ کے درمیان میچ کھیلا گیا عروج کلب تلی نے مقررہ 10 اورز میں 122رنز بنائے اور جواب میں الشہباز کلب چانڈیہ نے 110زنز بناکر آل آو ٹ ہو گئے اس طرح عروج کلب تلی نے 10زنز سے میچ جیت لیا جبکہ دوسرے راونڈ میںینگ ایکتا کب سبی نے 10اورز میں 97رنز بنائے اور جواب میں لونی اسٹار کلب نے 60زنز بناکر آل آوٹ ہوگئے اس طرح 37 زنز سے ینگ ایکتا نے میچ جیت لیا ۔