ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ زیادتی کی ، اس کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ غلطی پر معذرت کرتے

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق پر برس پڑے

جمعرات مئی 22:02

ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ زیادتی کی ، اس کے پاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق پر برستے ہوئے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ کی زیادتی کی ، ان کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ وہ اپنی غلطی کی معذرت کرتے ، الٹا انہوں نے مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی ، ان میں اتنی حیاء نہیں کہ یہ معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ کی زیادتی کی ، افسوس ہوا کہ ان کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ وہ اپنی غلطی کر کے معذرت کرتے ، الٹا انہوں نے مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ میں چور کا لفظ استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ جرات کہ یہ شریف لوگوں کے ساتھ بدمعاشی کرتے ہیں ، ان میں اتنی حیاء نہیں کہ یہ معافی مانگیں ۔