میڈیا کی آزادی اصلاح معاشرہ اور فلاحی ریاست کے قیام میں کارآمد ثابت ہونی چاہیے ، ذکر اللہ مجاہد

جمعرات 24 مئی 2018 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ، مخلوق خدا کی بڑی خدمت انہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ملانا ہے اصلاح معاشرہ انبیاء ، اولیا ء اور علماء کرام کا طریقہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ وسطی کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رحمتیں آسمان سے زمین تک پھیلی ہوتی ہیں ہر دل مسرور ہے، ذکرالٰہی میں اللہ کے نیک بندے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کے لیے تیار نظر آتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے عمل سے اس مہینے کی برکت و رحمت کو ضائع کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اللہ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کو قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔