رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 22:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام یکم رمضان سے اب تک سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے جن پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم کی گئیں انکی تفصیل اس طرح ہے ۔

(جاری ہے)

سیب کالا کلو 150 سے کم ہوکر 135،سیب گولڈن136 سے کم ہوکر 120روپے،سیب سفید 105سے کم ہوکر 75 روپے،سیب ایرانی180روپے سے کم ہوکر150روپے،سیب امری 135 سے 85روپے،آم سندھڑی155سے 130،آم دوسہری110 سے 75روپے ،آم لنگڑا80 سے 75 روپے ،آڑو110 سے 100 روپے،آم الماس 145 سے 100 روپے،انگور سندر خانی 285سے کم ہو کر 240 روپے ،تربوز 18 روپے سے 16روپے جبکہ کیلا ،خوبانی ،سیب چائینہ کے ریٹ برقرار رہے ۔

اسی طرح سبزیوں میں آلو 18سے 16روپے ،پیاز 22سے 18 روپے،ٹماٹڑ 26سے 15 ،لیموں235سی116روپے،ادرک160سے 146روپے،سبز مرچ 28 سی24 روپے،بینگن گول 32سے 22روپے ،سبزی توری32 سے 24روپے،بند گوبھی26سے 18روپے،کھیرا 22 سے 15روپے جبکہ کدو تھوم ،کریلا فارمی کے ریٹ برقرار رہے۔

متعلقہ عنوان :