Live Updates

پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن کو قانون کی خلاف ورزی کرنے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ سے فارغ کردیا

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ،ْ سیکرٹری جنرل محمد وصال خان

جمعہ 25 مئی 2018 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن کو قانون کی خلاف ورزی کرنے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی لسٹ سے فارغ کردیاہے۔گذشتہ روز محمد وصال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا تھا جس کے دوران پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے عبدالرحمن کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی لسٹ سے نکال دیا ہے ،ْانہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں سات کھلاڑی جن میں تین مرد اور چارخواتین کھلاڑی شامل ہیں قومی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں میں محمد طیب، محمد ندیم اور ادیس مجید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں امہ زہرہ، نبیلہ کوثر، سمبل زبیر اور اقصی نواز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو تین کوچز تربیت دیں گے جن میں سرفراز،عمران خان اوراجلال الدین شامل ہیں، ایشین گیمز روواں سال اگست میں انڈونیشیاء میں کھیلی جائیں گی، جس میں پاکستان مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیگا،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات