ایشین گیمز میں شرکت کیلئے آرچڑی کی مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی، سیکرٹری وصال خان

ایشین گیمز روواں سال اگست میں انڈونیشیاء میں کھیلی جائیں گی ،ْ پاکستان آرچڑی فیڈریشن

جمعہ 25 مئی 2018 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے صدر محمد وصال خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے آرچڑی کی مضبوط ٹیم تیار کی جائیگی ،ْ گذشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز روواں سال اگست میں انڈونیشیاء میں کھیلی جائیں گی، جس میں پاکستان مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیگا، ان کی کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے لگایاگیا تھا، اور ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں سات کھلاڑی جن میں تین مرد اور چارخواتین کھلاڑی شامل ہیں قومی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں میں محمد طیب، محمد ندیم اور ادیس مجید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں امہ زہرہ، نبیلہ کوثر، سمبل زبیر اور اقصی نواز شامل ہیں، پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن کو تربیتی کیمپ سے فارغ کرنے کے حوالے سیایک سوال کے جواب میں انہوں نے نے کہا کہ پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن نے کیمپ کے پہلے مرحلے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے عبدالرحمن کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی لسٹ سے نکال دیا ہے اور اس سلسلہ میں اس کے محکمے پاکستان واپڈا کو بھی آگاہ کردیا گیاہے ،ْایشین گیمز میں شرکت کیلئے آرچڑی کی مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی اور مجھے امید ہے کھلاڑی ایشین گیمز میں پوری محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریں گے۔