بلوچستان حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان

جمعہ 25 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2018ء کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے فروغ کے لئے 19ارب 40کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بلاامتیاز صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سول ہسپتال کوئٹہ کو 3 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔