سرگودھا:ریجن بھر کی تمام چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع میانوالی ، بھکر ، خوشاب اور سرگودھا کی چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ، وزارت داخلہ کی طرف سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریجن میں داخل ہونیوالی گاڑیوں اور سرحدی علاقوں کی نگرانی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے ، ذمہ دار افسران کسی بھی ہنگامی صورتحال اور عام حالات میں معلومات کی بروقت منتقلی کو یقینی بنائیں ، ڈی پی اوز اور ان کے ماتحت افسران گشت کے نظام کو مزید موثر بنانے کے علاوہ 24گھنٹے چوکنا رہیں۔

متعلقہ عنوان :