کانگو، باغی گروپ کا سونے کی کان پر حملہ

محافظوں کی جوابی کارروائی میں پانچ باغی ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 16:44

برازویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) کانگو میں باغ گروپ کے ایک سونے کی کان پر حملے کے دوران جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ مشرقی کانگو میں باغی گروپ نے نامویا سونے کی کان پر حملہ کر کے وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر سونے کی کان پر تعینات محافظوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :