آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوڈیرو میں دو کمسن بچوں کی مبینہ گمشدگی کا نوٹس لے لیا

جمعہ 25 مئی 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوڈیرو میں دو کمسن بچوں کی مبینہ گمشدگی/لاپتہ ہونیکے حوالے سے اخبارات میں شائع خبر پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے بچوں کی بازیابی کے سلسلے میں اٹھائے گئے مجموعی اقدامات و پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ بچوں کے والدین ودیگر رشتہ داروں سمیت اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں مذکورہ واقعہ کی تفتیش کو ہر سطح پر مؤثر بنایا جائے اور بچوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :