کالا خطائی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میاں بیوی سمیت دو بچے شدید زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کالا خطائی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو بری طرح روند ڈالا جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سورار پولیس کانسٹیبل زوالفقار اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں سمیت شدید زخمی ہو گیا جسے نازک حالت میں لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے حادثہ کے باعث تمام زخمی سڑک پرتڑپتے رہے لوگوں نے 15پر بھی کال کی اورریسکیو1122نے دور کا علاقہ کہہ کر آنے سے انکار کر دیا اور پولیس نے افطاری کا بہانہ ینا دیا بعدازاں لوگو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال پہچایا حادثہ کے باعث زخمیوں کو تاخیرسے طبی امداد ملنے پرشہریوں نے فدا حسین عرف ٹیپو ڈگرا کی قیادت میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وقعہ کی انکوائری کر کے زمہ داروں کے خلاف سخت کارووائی کا مطالبہ کیا۔