چین ،ینان سے منشیات فروشی کے الزام میں 5افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 70کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی،پولیس ذرائع

جمعہ 25 مئی 2018 21:19

کنمنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے دالی بائی کی خودمختار کمشنری میں سے 5افراد کو منشیات تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 70کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی 2مئی کو تین مشتبہ افراد کو دو کارروائیوں کے دوران گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10.2کلوگرام ہیروئن اور18.45کلوگرام موگوگولیاں برآمد کی تھیں ۔

یہ گولیاں میٹا میفا مائن اورکیفین کا مرکب ہوتی ہیں ۔3اور5مئی کو پولیس نے مزید دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ، ایک ملزم کی گاڑی سے 21.4کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں جن میں میٹا میفا مائن اور ہیروئن شامل ہیں جبکہ دوسرے ملزم کی گاڑی سے 19.8کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں ۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔یاد رہے کہ چینی صوبہ ینان منشیات فروشوں کی جنت کہا جاتا ہے ۔