مری روڈ توسیع منصوبہ تکمیل کے مراحل تک پہنچتے ہی سڑک پر صرف دو یوٹرن نے شہریوں کو پریشان کر دیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) مری روڈ توسیع منصوبہ تکمیل کے مراحل تک پہنچتے ہی سڑک پر صرف دو یوٹرن نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ جھاڑیاں روڈ سے آنے والی گاڑیوں کیلئے صوبائی وزیر کے گھر کا طواف کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ چار برسوں سے زیر تعمیر مری روڈ خدا خدا کر کے اپنی تکمیل کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کہ اب انتظامی فیصلوں نے عوام کی رہی سہی ہمت بھی توڑ کر رکھ دی ہے۔

کالا پل کے قریب یوٹرن کے بعد صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی کے گھر کے پاس تنگ جگہ پر ایک یوٹرن کا منصوبہ شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے کا باعث بن رہا ہے جبکہ جھاڑیاں روڈ سے ملنے والی سڑک دیرینہ یوٹرن کو ختم کر کے ٹریفک انتظامیہ نے کئی آبادیوں کو مری روڈ سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھاڑیاں روڈ یو ٹرن بحال کیا جائے تاکہ انہیں طویل چکر کاٹنے سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :