سوات، سیدوشریف اسپتال میں عملہ کی پہچان نہ ہونے کے باعث مریضوںا ورلواحقین کومشکلات کا سامنا ہے،عبدالعلی آشنا

ایک طرف سیدوشریف اسپتال میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں جبکہ دوسری جانب عملہ کا مخصوص لباس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پہچان کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے،رہنماء اے این پی سوات

جمعہ 25 مئی 2018 22:37

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) اے این پی سوات کے رہنما عبدالعلی آشنا نے کہاہے کہ سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹر،ٹیکنیشن اور کلاس فور میں پہچان نہ ہونے کے باعث مریضوںا ورلواحقین کومشکلات کا سامنا ہے ،اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف سیدوشریف اسپتال میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں جبکہ دوسری جانب عملہ کا مخصوص لباس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پہچان کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے اسی طرح لیبر روم کے قریب بھی بعض جعلساز افراد خود کو اسپتال کا عملہ ظاہر کرکے خواتین مریضوں کی ناک میں دم کررکھا ہے اگر تمام ملازمین کے لئے اوورکوٹ سمیت دیگر لباس ضروری قراردیکر مریضوںاور لواحقین کی مشکلات کم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :