وزیراعظم پاکستان نے وفاقی گورنمنٹ ملازمین کیلئے 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم پاکستان نے وفاقی گورنمنٹ ملازمین کیلئے 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی گورنمنٹ کے تمام ملازمین مالی سال 2017-18 کی آخری تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کیمطابق سال 2018-19 ء کیلئے یہ منظوری آئندہ کی منتخب گورنمنٹ کے اختیار میں ہوگی اور نئی گورنمنٹ اپنی پالیسی کے مطاب سرکاری ملازمین کیلئے خود سے مراعات کا اعلان کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :