ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورکی زیر صدارت فرانزک آڈٹ بارے اجلاس

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

ساہیوال۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور حسین علی کی زیر صدارت فرانزک آڈٹ بابت خود مختار‘سرکاری طور پر رجسٹرڈ شدہ ‘لائسنس یافتہ سوسائٹیز اور ہائوسنگ سکیمز بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہواجس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد خاور شہزاد نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جسے کمیٹی ممبران نے خوب سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی نے آڈٹ کے سلسلہ میں جملہ سٹیک ہولڈرز کو عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ایک ہفتہ میں تمام زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ فرانزک آڈٹ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میںمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ‘متعلقہ چیف آفیسر ‘ متعلقہ میونسپل آفیسر ریگولیشن ومتعلقہ تحصیلدار شامل ہے۔یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں متعلقہ رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :