اپر پنیاری ڈویژن حیدرآباد کادریاسندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے چینلز میں پانی کی فراہمی کے متعلق وارا بندی کا اعلان

جمعہ 25 مئی 2018 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) اپر پنیاری ڈویزن حیدرآباد کے ایگزیکیٹو انجینئرنے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دریاسندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے چینلز میں پانی کی فراہمی کے متعلق وارا بندی کا اعلان کیاگیا ہے - تفصیلات کے مطابق چینل ڈنو شاہ ایکس ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی26 مئی سے 31 مئی 2018 تک جاری رہے گی ، چینل فال ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی31 مئی سے 5 جون تک ، چینل دڑوایکس ریگیولیٹر میں 5 جون سے 9 جون تک ، دڑو برانچ سسٹم میں9 جون سے 16 جون تک ، چینل دڑی ایکس ریگیولیٹر میں 16 جون سے 20 جون تک اور پنیاری برانچ سسٹم لوئر پنیاری ڈویزن سجاول چینل میں پانی کی فراہمی20 جون سے 27 جون تک جاری رہے گی -

متعلقہ عنوان :