نجیب اللہ ترین نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کا باقاعدہ چارج لے لیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کا باقاعدہ چارج نجیب اللہ ترین نے لے لیا وہ مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے سیکرٹری ،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری ،چیئرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی بھی ہونگے جمعہ کے دن نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر و ایڈومنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری نجیب اللہ ترین نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کا آغاز کردیا اس موقع پر انہوں نے مری میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرینگے بنائینگے عوام کے مسائل کا حل ان کا فرض اولین ہوگا مری میں درپیش مشکلات کو ختم کرنے کیلئے مقامی کمیونٹی کے تعاون اور مشاورت حل کیاجائیگا مری اہم ترین سیاحتی مرکزہے یہاں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :