لاہور، بلائنڈ کرکٹ کونسل کا انقلابی فیصلہ،بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان

جمعہ 25 مئی 2018 23:19

لاہور، بلائنڈ کرکٹ کونسل کا انقلابی فیصلہ،بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے ..
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بلائنڈ کرکٹ کونسل کا انقلابی فیصلہ، خواتین کرکٹ بھی ٹیم لانچ کردی۔ مقامی ہوٹل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شان نے بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستان سکواڈ کا درجہ دیدیا ‘ بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ تقریب میں نین عابدی، جویریہ ودود، ناہیدا خان نے شرکت کی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے ان کے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔ لاہور سے 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے انہوں نے کہا کہ 40 سے 50 لڑکیوں کو ملک بھر سے منتخب کرکے انکا کیمپ لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :