بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کر دی گئی، چیئرمین بلدیہ کورنگی

جمعہ 25 مئی 2018 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنا دی، بلدیہ کورنگی کو درپیش مالی مشکلات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت اور ماہ مبارک میں بقایا جات کی ادائیگی یقینا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا ایک اور عوامی اور انسان دوست کارنامہ ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملیر ماڈل زون آفس میں بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ درپیش مالی مشکلات ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوا م کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ اپنے ادارے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے ملازمین اُس ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین سے کہاکہ وہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کے فرائض میں منتخب نمائندوں کا ساتھ دیں باہمی تعاون کے ذریعے ہی ضلع کورنگی کو مثالی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :