پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں ناقص خوراک مہیا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لائسنس،ورکرز میڈیکل کی عدم موجودگی،ناقص سٹوریج ،نیلے ڈرمز کے استعمال پر فروزن فوڈ پوائنٹ سربمہر مضر صحت کاسمیٹکس کلرز،ناقص آئل اورزائدلمعیاد خوراک فراہم کرنے پر17 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ84ہزار کے جرمانے رمضان بازاروں کی چیکنگ ، 450کلو گلے سڑے پھل ،سبزیاں ،55کلو پکوڑیاں تلف ، وارننگ نوٹس جاری

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے نا قص سٹوریج،نیلے ڈرمز کے استعمال ،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی پر معروف فروزن فوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیا۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ،حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر17فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

جبکہ رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران450 کلوگلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہورکی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے فتح گڑھ کے علاقے میں واقع لیاقت فروزن فوڈ پوائنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے انتہائی نا قص سٹوریج ،زنگ آلود برتن ،نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کر نے ،لائسنس کی عدم موجودگی،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نا ہونے،ورکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے اور حشرات کی موجودگی پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ ،واپڈا ٹائون ،ملتان روڈ،اقبال ٹائون ،عسکری 9،رام پورہ اور دروغاں والا میں کاروائیاں کرتے ہوئے ،بابا سویٹس ،فرائی چکس ،خان ہوٹل،فیش اینڈ گرِل،ریسٹورنٹ،خیبر ویلیج یسٹورنٹ،برکت کیش اینڈ کیری ریسٹورنٹ،ڈوگر ہوٹل،عبدل جبار ہوٹل،ایل ایف سی پیزا اورحسن سوئٹس کو کاسمیٹیکس کلرز اور معیاری اجزاء کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ، مٹھائیوں میںحشرات کی موجودگی ،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، زائدلمعیاد اشیا ء کی فروخت، زائدلمعیاد تیل استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر17 1فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ84ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے متعددسٹالز سے 450کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں،زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسزبھی جاری کیے۔